معذور بچی سے مبینہ زیادتی، 2ملزمان گرفتار


لاہور میں معذور بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والے دو ملزمان کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔ وزیراعلیٰ اور آئی جی پنجاب نے واقعہ کا نوٹس لیا تھا۔

لاہور کے علاقے شیرا کوٹ کی حدود میں معذور بچی سے زیادتی کے دونوں ملزمان کو پولیس نے رات گئے گرفتار کر لیا۔ آئی جی پنجاب فیصل شاہکار نے لاہور پولیس کو ملزمان کی گرفتاری کا ہدف دیا تھا جس کے بعد پولیس نے دونوں ملزمان سجاد اور تنویر عرف تنا کو سگیاں سے گرفتار کیا۔

پولیس کےمطابق دونوں ملزمان آپس میں قریبی رشتہ دار ہیں۔ دوسری جانب آئی جی پنجاب نے ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کو کیس کی تفتیش اپنی نگرانی میں کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ایسے واقعات میں ملوث ملزمان کسی رعایت کے مستحق نہیں۔خواتین اور بچوں سے زیادتی اور تشدد کے واقعات کو بالکل برداشت نہیں کیا جائے گا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More