مافیا کے خلاف باتیں کرنی والی حکومت خود مافیا کے سامنے سرینڈر کر گئی، قمر زمان کائرہ

پشاور: پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا مافیا کے خلاف باتیں کرنی والی حکومت خود مافیا کے سامنے سرینڈر کر گئی۔

پشاور میں سید خورشید شاہ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا جب پیپلز پارٹی بنی تھی اس وقت بھی ملک میں بحرانی کفیت تھی جو آج بھی ہے۔ آج بھی ملک میں انتہا پسندی عروج پر ہے۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے خورشید شاہ کا کہنا تھا اداروں کو کمزور نہیں دیکھنا چاہتے۔ ثاقب نثار کو فوری طور پر عدالت سے رجوع کرنا چاہئے۔ اگر انہوں نے عدالت سے رجوع نہیں کیا تو آڈیو ٹیپ درست تصور کی جائے گی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More