دنیا نیوز ٹکر

لبنان میں برطانوی سفارتکار قتل

بیروت (18 دسمبر 2017) لبنان میں برطانوی سفارتکار خاتون کو قتل کردیا گیا۔ پولیس نے مشتبہ قاتل ٹیکسی ڈرائیور کو گرفتار کرلیا ہے۔

عرب ٹی وی کے مطابق بیروت میں برطانوی سفارتخانے میں کام کرنے والے سفارتکار کی لاش ہفتہ کو بیروت کے نواح سے ملی۔ حکام کے مطابق خاتون کا قتل ایک مجرمانہ فعل ہے اور اس میں کوئی سیاسی محرک کار فرما نہیں ہے۔

برطانوی دفتر خارجہ نے اس خاتون سفارت کار کے قتل کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ محکمہ بین الاقوامی ترقی کے لیے کام کرتی تھیں۔ برطانوی میڈیا نے خاتون کی شناخت ریبیکا ڈائیکس کے نام سے کی۔ اس سے پہلے لبنان کے فارنزک حکام نے اپنی شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا تھا کہ اس برطانوی عورت کو رسی سے گلا گھونٹ کر ہلاک کیا گیا تھا۔

حکام اس امر کی بھی تحقیقات کر رہے ہیں کہ آیا ملزم نے جان سے مارنے سے پہلے خاتون پر جنسی حملہ بھی کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیئے

فرانس کے صدر کی لبنان کے سابق وزیراعظم سعد حریری کو فرانس آنے کی دعوت

لبنانی پاپ اسٹار امل حجازی نے گلوکاری چھوڑ دی

Related posts

جمعیت علمائے اسلام (س) کیجانب سے کل جماعتی کانفرنس کا انعقاد

Developer

کراچی میں کپڑوں کے گودام میں آگ لگ گئی

Beenish Umer

کاروباری ہفتے کا تیسرا روز: پاکستان اسٹاک مارکیٹ 197 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ بند

Hassam Alam

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More