عدالتیں اور مقدمے نیوز ٹکر

لاہور ہائیکورٹ: نئے ٹور آپریٹرز کو کوٹہ نہ دینے کیخلاف حکومت سے جواب طلب

لاہور (19 دسمبر 2017) لاہور ہائیکورٹ حج پالیسی 2018 میں نئے حج ٹور آپریٹرز کو کوٹہ نہ دینے کے خلاف متفرق درخواست پر وفاقی حکومت اور دیگر فریقین سے جواب طلب کرلیا گیا ہے۔

جسٹس شاہد کریم نے اظہر محمد کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست میں وفاقی حکومت، وزارت مذہبی امور، وزارت خارجہ اور وزارت قانون کو فریق بنایا بنایا گیا ہے۔ درخواست گزار نے عدالت عالیہ میں موقف اختیار کیا کہ حج پالیسی 2018 میں سپریم کورٹ آف پاکستان کے فیصلے کے باوجود نئے حج ٹور آپریٹرز کو کوٹہ نہیں دیا جارہا۔

درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ نئے حج ٹور آپریٹرز کو کوٹہ نہ دیا گیا تو عدالت عظمی کی توہین ہوگی۔ درخواست گزار نے استدعا کی کہ عدالت وزارت مذہبی امور، وزارت خارجہ اور وزارت قانون کو حج پالیسی کے مطابق حج آپریٹرز کو کوٹہ دینے کے احکامات جاری کرے۔

لاہور ہائیکورت نے درخواست پر وفاقی حکومت اور دیگر فریقین سے جواب طلب کرلیا ہے۔

یہ بھی پڑھیئے

ملک میں انصاف کا دہرا معیار نہیں چلے گا، نواز شریف

لاہور ائیرپورٹ پر شہباز اور نواز شریف کی مختصر ملاقات

Related posts

کورنگی :اوورسیز پاکستانی خاتون کےگھرڈاکؤوں نے صفایا کردیا

Abuzar Usama

کراچی: سیکریٹری تعلیم کا استعفیٰ مانگنے والے اساتذہ پر پولیس کا بہیمانہ تشدد

login web

چودہ اپریل کو لاک ڈاؤن ختم ہونے کے امکانات کم ہیں، شیخ رشید

faraz ahmed

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More