اہم خبریں تازہ ترین جرائم نیوز ٹکر پاکستان

لاہور: ٹرانسپورٹر کے دو گروہوں میں تصادم ، 4 افراد زخمی

لاہور: (22 دسمبر 2017) لاہور کے علاقے بادامی باغ میں دو ٹرانسپورٹر وں کے درمیان ہونے والے تصادم کے نتیجے میں چار افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق جھگڑا بادامی باغ کے لاڑی اڈا پر پیش آیا،دونوں گروہوں نے ایک دوسرے پر لاتوں اور گھونسوں کا آزادانہ استعمال کیا اسی دوران ایک گروہ کی جانب سے فائرنگ کی گئی۔

فائرنگ کے نتیجے میں چار افراد زخمی ہوگئے، جنہیں طبی امداد کے لئے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے ، زخمیوں میں ملک اسلم, ذوالفقار، عمران اور طارق شامل ہیں۔

فائرنگ کے بعد پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچی جبکہ فائرنگ کرنے والے افراد فرار ہو گئے پولیس نے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

نوشہرہ ورکاں: رشوت لینے پر سب انسپکٹر گرفتار

نوشہرہ: باپ نے 3 بچوں سمیت دریائے کابل میں چھلانگ لگادی

Related posts

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے برطانیہ کے چیف آف ڈیفنس اسٹاف کی ملاقات

faraz ahmed

نیب کی سہیل انور سیال کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کی منظوری

Rauf Ansari

پی ٹی آئی رہنما ابرار الحق کی گاڑی کو حادثہ، بھتیجا زخمی

Hassam Alam

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More