لاہور: موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ، خاتون وکیل جاں بحق

لاہور : علاقہ جوہر ٹاؤن میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے ایک گاڑی پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں خاتون وکیل جاں بحق ہوگئی ہیں۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق گاڑی پر فائرنگ کے نتیجے میں خاتون شدید زخمی ہوگئی تھیں۔ وکیل کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ جاںبر نہ ہو سکیں۔ پولیس نے جائے وقوعہ کو سیل کر دیا ہے اور شواہد جمع کیے جا رہے ہیں۔

حکام کا کہنا ہے ملزمان کی تلاش کیلئے علاقے میں نصب سی سی ٹی وی کیمروں کی چیکنگ کی جائے گی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More