اینٹرٹینمنٹ

لاہور: سلامت علی خان کی سالگرہ پرمحفل موسیقی کا اہتمام

لاہور: (13 دسمبر 2017) کلاسیکل گائیکی کابڑانام استادسلامت علی خان کی سالگرہ کےموقع لاہورمیں محفل موسیقی کااہتمام کیا گیا۔ گلوگار شفقت علی خان نےسلامت علی خان کےگیت پیش کرکےانہیں خراج عقیدت پیش کیا۔

شام چوراسی گھرانے کی شان استاد سلامت علی خان کی سالگرہ کے موقع پر الحمرا آرٹس کونسل لاہور میں سروں اور کلاسیکی راگ سے بھرپور موسیقی کی شام منعقد کی گئی۔ سلامت علی خان کے نام سے منسوب موسیقی کی تقریب میں ان کے صاحبزادے شفقت علی خان نے سلامت علی خان کی گائی ہوئی اداسی اور درد بھری ٹھمری اور کافی گا کر سلامت علی خان کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔

تقریب میں سلامت علی خان کے پوتے فیضان علی خان نے بھی کلاسیکی موسیقی میں سر بکھیرے۔ کلاسیکی موسیقی سے لگاؤ رکھنے والے افراد نے شام چوراسی گھرانے کے چشم و چراغ کے فن کو خوب سراہا۔

یہ بھی پڑھیے

لبنانی پاپ اسٹار امل حجازی نے گلوکاری چھوڑ دی

پاکستانی خاتون کی حقیقی کہانی پر بننے والی فلم آسکر کی دوڑ میں شامل

Related posts

گلوکار عاطف اسلم نے ڈیم فنڈز کے لیے 25 لاکھ روپے عطیہ کردیے

Beenish Umer

پاکستانی اداکارہ ریما بیٹے کی ماں بن گئیں

login web

بھارتی فلموں کی نمائش پرپابندی کے خاتمے کا نوٹیفکیشن جاری

Abuzar Usama

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More