لاہور: لاہور میں اسموگ کی شدت میں بدترین اضافہ ہوگیا۔ شہر کا ائیر کوالٹی انڈیکس خطرناک حد تک بڑھ گیا۔ مجموعی طور پر لاہور کا اے کیو آئی 425 ریکارڈ کیا گیا۔
لاہور آلودگی کے حوالے سے سر فہرست آگیا۔ شہر میں تا حال بارش کے کوئی امکانات نہیں۔ شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 11 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 27 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے شہریوں کو باہر نکلتے وقت ماسک پہنے کی ہدایت کر دی۔