اب تک اسپیشل سائنس اور ٹیکنالوجی

لاڑکانہ میں ہونے والےدو روزہ سائنس فیسٹیول کا اختتام

لاڑکانہ : (21دسمبر2017)آرٹس کونسل آف پاکستان لاڑکانہ میں حکومت سندھ اور غیر سرکاری تنظیم الف اعلان کے تعاون سے ہونے والا دو روزہ سائنس فیسٹیول اختتام پذیر ہوگیا۔

سائنس فیسٹیول کے آخری روز لاڑکانہ ڈویژن کے پانچوں اضلاع لاڑکانہ،قمبر شہدادکوٹ،شکارپور،جیکب آباد اور کشمور کندھ کوٹ سے تعلق رکھنے والے تعلیمی اداروں کے طلبہ و طالبات نے اپنے بنائے گئے ماڈلز نمائش کے لیے  پیش کئے۔

 ڈپٹی کمشنر کاشف ٹیپو،میئر لاڑکانہ محمد اسلم شیخ اور دیگر شرکا نے نمائش میں شرکت کی اور طلبہ و طالبات  کی کاوشوں اور ان کے بنائے گئے ماڈلز کی نمائش کی تعریف کی۔

کاشف ٹیپو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بچوں میں بڑا ٹیلنٹ موجود ہے جنہوں نے بہترین سائنسی آئٹم پیش کرکے اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔سائنس میلے کے منتظمین جنید ڈہر اور نمرہ نے کہا کہ اس میلے کے انعقاد کا مقصد لاڑکانہ سمیت سندھ بھر کے بچوں میں سائنس کا شعور اجاگر کرنا ہے۔

:یہ بھی پڑھئیے

ملتان: نجی یونیورسٹی میں سالانہ میوزیکل پروگرام

کوئٹہ میں خواتین کا ریسٹورینٹ قائم

Related posts

اب مصنوعی ذہانت کے ساتھ فوٹوشاپ کیمرہ ایپ تیار

Hassam Alam

فیس بک فونٹس میں تبدیلی

login web

قومی اسمبلی میں کون کون اسپیکر کے عہدے سنبھال چکا ہے

Beenish Umer

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More