ق لیگ قومی حکومت کے ساتھ کھڑی ہے، آصف زرداری

لاہور: پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ قومی و وفاقی حکومت ق لیگ کے ساتھ اور ق لیگ قومی حکومت کے ساتھ کھڑی ہے۔

سابق صدر آصف علی زرداری نے وفاقی وزیر چودھری سالک حسین کی رہائش گاہ کا دروہ کیا، مسلم لیگ ق کے صدر شجاعت حسین، وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ، چودھری شافع حسین اور چودھری سالک حسین سے ملاقات کی۔

اس موقع پر آصف علی زرداری نے کہا کہ قومی و وفاقی حکومت ق لیگ کے ساتھ اور ق لیگ قومی حکومت کے ساتھ کھڑی ہے، ق لیگ کے دونوں وزرا ہماری حکومت کا اہم حصہ ہیں، چودھری شجاعت سیاست کا اثاثہ ہیں۔

اس موقع پر چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ ق لیگ قومی حکومت کے ساتھ ہاتھ میں ہاتھ ڈال کر کھڑی ہے اور اپنا وعدہ نبھارہی ہے اور نبھاتی رہے گی۔

وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ نے کہا کہ سابق صدر آصف علی زرداری آج ہمیں باقاعدہ طور پر کابینہ کا حصہ بننے پر مبارکباد دینے آئے تھے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More