اب تک پاکستان اہم خبریں تازہ ترین نیوز ٹکر پاکستان ہیڈ لائن

قومی سلامتی کمیٹی نے امریکی فیصلے کو ناقابل قبول قرار دے دیا

اسلام آباد: (18 دسمبر 2017) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیرصدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں متفقہ فیصلہ کیا گیا کہ ٹرمپ انتظامیہ کے یکطرفہ فیصلے پاکستان کو قابل قبول نہیں۔ نیشنل ایکشن پلان پر سیکریٹری داخلہ نے قومی سلامتی کمیٹی کو بریفنگ بھی دی۔

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیرصدارت قومی سلامتی کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور ایئرچیف مارشل سہیل امان سمیت اعلیٰ عسکری و سول اداروں کے حکام نے شرکت کی۔

یہ ویڈیو دیکھنے کیلئے پلے کا بٹن دبائیے

اجلاس نے قرار دیا کہ امریکی صدرکے مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کرنے پر مسلم امہ کو تشویش ہے۔ اجلاس نے زور دیا کہ امریکی انتظامیہ کی ذمہ داری ہے کہ وہ مسئلے کے منصفانہ حل کیلئے اقدامات کرے۔

سیکریٹری خارجہ نے بیت المقدس کے حوالے سے او آئی سی کے ہونے والے حالیہ اجلاس سے متعلق کمیٹی کو بریفنگ دی۔

نیشنل ایکشن پلان پر سیکریٹری داخلہ نے قومی سلامتی کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد میں موثر پیشرفت ہوئی ہے۔ ارکان نے نیشنل ایکشن پلان عملد درآمد پراطمینان کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھیے

افغانستان سے پاکستانی سرحدی چوکی پر فائرنگ ، نوجوان افسر شہید

نواز،مریم اور صفدر کے خلاف نیب ریفرنسوں کی سماعت آج ہو گی

 

Related posts

اگر یہاں رہنا ہے تو اپنڈکس نکلوا کر آئیں

Hassam Alam

انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالرکی اونچی اڑان

Beenish Umer

شرجیل میمن کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

shakir shaikh

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More