عمران خان کی ذہنی حالت پر ترس آنے لگا ہے، مریم نواز

لاہور: مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کی ایک مرتبہ پھر سابق وزیراعظم عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ قسم سے اسکی ذہنی حالت پر ترس آنے لگا ہے۔

ٹویٹر پر اپنے پیغام میں مریم نواز نے کہا کہ شہباز شریف کے وزیراعظم بننے پر بیچارے کو بہت گہرا اور ناقابلِ تلافی صدمہ پہنچا ہے۔ جتنی محنت اس نے شہباز شریف پر جھوٹے کیسز بنا کر ان کو فاؤل پلے کے ذریعے میدان سے آوٹ کرنے پر کی تھی، اللّہ نے وہ چال اسی پر الٹ دی۔

مریم نواز نے عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ عادت ڈال لو، اسی حسد اور صدمے میں انکی باقی زندگی بھی گزرنے والی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ نیند میں بھی نیوٹرل نیوٹرل کا راگ الاپا کرے گا، بڑبڑایا کرے گا کہ شہباز شریف نے سفیر کو کیک کھلایا، شہباز شریف نے شیروانی پہن لی، شہباز شریف وزیراعظم بن گیا۔ خرم دستگیر نے یہ کہہ دیا، امریکہ نے سازش کر دی، دھاندلی ہوگئی۔ قسم سے اسکی ذہنی حالت پر ترس آنے لگا ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More