اب تک پاکستان نیوز ٹکر پاکستان

فیصل آباد کے 14 عمرہ معتمرین سعودی عرب میں پھنس گئے

فیصل آباد (16 دسمبر 2017) فیصل آباد کے 14 معتمرین عمرہ ادائیگی کے بعد ٹریول ایجنٹ کی لاپرواہی کے باعث سعودی عرب میں پھنس گئے۔ اہل خانہ ان کی واپسی کے منتظر ہیں۔

عمرہ ادایئگی کے لئے جانے والے 13 سے 14 افراد سعودیہ عرب میں پھنس گئے۔ سعودی ائیر لائن نے عمرہ زائیرین کو واپس لے جانے سے انکار کردیا جس میں کھچیاں برنالہ کے ایک ہی خاندان کے 9 افراد بھی متاثرین میں شامل ہیں۔

متاثرہ لواحقین کے اہل خانہ کا کہنا تھا کہ ٹریول ایجنٹ کے ذریعہ ہمارے گھر والے عمرہ ادائیگی کے لیے گئے تھے کہ واپس نہیں لوٹے۔ ٹریول ایجنٹ نے واپسی کے ٹکٹ ریاض ایئر پورٹ سے بنوائے۔ سعودی حکومت کی پالیسی کے مطابق صرف جدہ ایئرپورٹ سے عمرہ زائرین واپس آسکتے ہیں جس کے باعث متاثرہ افراد کو مدینہ منورہ میں مالی و ذہنی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

متاثرہ افراد کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ حکومت ہمیں انصاف فراہم کرواتے ہوئے متاثرہ افراد کو وطن واپس لائے اور ایسے لالچی ٹریول ایجنٹس کو سزا دلوائے۔

یہ بھی پڑھیئے

جان ٹراوولٹا سعودی عرب پہنچ گئے

یمن کے حوثی باغیوں کی سعودی عرب پرشیلنگ، ایک بچہ جاں بحق

Related posts

چولستان ڈویلپمنٹ اتھارٹی میں اربوں روپے کی کرپشن کا انکشاف

login web

بلوچستان کی نگراں کابینہ نے حلف اٹھالیا

shakir shaikh

پی ٹی آئی ارکان کوڈی سیٹ کرنے کیلئے مشاورت ہوگی،خواجہ آصف

login web

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More