جرائم نیوز ٹکر

فورٹ عباس ریلوے ٹریک پر قبضہ مافیا کا راج

لاہور (14 دسمبر 2017) فورٹ عباس کے ریلوے ٹریک پر قبضہ مافیا نے راج قائم کر رکھا ہے۔ اربوں روپے مالیت کے 100 کلو میٹر طویل ریلوے ٹریک کے تختے غائب ہوچکے ہیں۔ ریلوے ٹریک ٹرینوں کے لئے بھی بند ہوچکا ہے۔

محکمہ ریلوے کی ملی بھگت سے مقامی ٹرانسپورٹ قبضہ مافیا بن گئی۔ حکومتی عدم توجہی کا شکار بننے والا فورٹ عباس ریلوے ٹریک بند ہوگیا۔ ہارون آباد کے فورٹ عباس ریلوے ٹریک اور اراضی پر قبضہ مافیا نے اپنا ڈیرا جما رکھا ہے۔

اربوں روپے مالیت کے 100 کلومیٹر ریلوے ٹریک کے تختے چوری ہوچکے ہیں۔ حکومتی عدم توجہی کے باعث ریلوے لائن کئی جگہوں سے غائب ہوگئی ہے۔ مقامی ٹرانسپورٹ کی ملی بھگت اور بھاری نذرانے کے عوض ریلوے ٹریک پر 25 سال سے ٹرینوں کی آمدورفت مکمل بند ہے۔

ٹریک بند ہونے سے غریب شہری سستی سواری سے محروم ہوگئے ہیں۔ ریلوے ٹریک کی پٹری غائب ہونے کے ساتھ ساتھ ملحقہ کھمبے بھی زمین بوس ہوچکے ہیں۔ علاقہ مکینوں نے حکومت سے اربوں روپے کے ٹریک کی مناسب دیکھ بحال کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیئے

کراچی:وزیراعظم کا جعلی بیٹا گرفتار

پنجاب میں بارش کے باعث مختلف حادثات میں 2 سالہ بچے سمیت 6 افراد جاں بحق

Related posts

بزرگ جوڑے پر تشدد کا معاملہ: ڈی ایس پی اور ایس ایچ او برطرف

razi ullah

ملتان: مختلف علاقوں میں پولیس کی کارروائیاں، 15 ملزمان گرفتار

faraz ahmed

اپوزیشن ہر طرح کی مصلحتیں چھوڑ کر فیصلے کرے، نواز شریف

nehal qavi

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More