اب تک پاکستان تازہ ترین نیوز ٹکر پاکستان

فواد چوہدری نے تحریک انصاف اور علی موسیٰ گیلانی میں صلح کرادی

اسلام آباد: (18 دسمبر 2017) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے اوکاڑہ معاملے پر تحریک انصاف اور علی موسیٰ گیلانی میں صلح کرادی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر اپنے پیغام میں فواد چوہدری نے کہا کہ میری علی موسیٰ گیلانی اور فیصل جاوید سے اس معاملے پر بات چیت ہوئی ہے۔

یہ ویڈیو دیکھنے کیلئے پلے کا بٹن دبائیے

دونوں فریقین نے معاملے کو بات چیت سے حل کرلیا ہے اور معاملے کو مزید بڑھاوا نہ دینے پر اتفاق کیا ہے۔

جبکہ علی موسیٰ کے بھائی قاسم گیلانی نے اپنے ٹوئیٹ میں بھی اعلان کیا ہے کہ دونوں پارٹیوں نے قانونی کارروائی واپس لینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔واضح رہے کہ 17 دسمبر کو تحریک انصاف نے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے علی موسیٰ گیلانی پر محافظوں کے ذریعہ پارٹی چیئرمین عمران خان کے قافلے پر فائرنگ کروانے کا الزام عائد کیا تھا۔

پی ٹی آئی نے ایک اعلامیے میں الزام لگایا تھا کہ فائرنگ کی زد میں عمران خان کے قافلے کے پیچھے موجود گاڑی آئی، جس میں تحریک انصاف کے رہنما فیصل جاوید سوار تھے تاہم گاڑی بلٹ پروف ہونے کے باعث وہ محفوظ رہے۔ تحریک انصاف نے مطالبہ کیا تھا کہ علی موسیٰ گیلانی کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیے

پاکستان تحریک انصاف آج اوکاڑہ میں عوامی طاقت کا مظاہرہ کرے گی

عمران خان کے قافلے پر فائرنگ کا الزام بے بنیاد ہے، علی موسیٰ گیلانی

 

Related posts

وزیر تعلیم پنجاب کا دوبارہ سکول بند کرنے کا عندیہ

Beenish Umer

کورونا سے 47 افراد جاں بحق، 1303 نئے کیسز رپورٹ

Beenish Umer

حکومت آئی ایم ایف کی شرائط پر معیشت سے کھلواڑ کررہی ہے، امیر حیدر ہوتی

Rauf Ansari

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More