فارن فنڈنگ کیس سے عمران خان کے کھوٹ کا پردہ فاش ہو گیا، حمزہ شہباز

حمزہ شہباز کہتے ہیں کہ فارن فنڈنگ کیس سے عمران خان کے کھوٹ کا پردہ فاش ہوگیا۔ فارن فنڈنگ کیس کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے۔

حمزہ شہباز نے نواز شریف سے ملاقات کے بعد لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف پاکستانی سیاست کا محور ہیں۔ جب ڈاکٹر اجازت دیں گے تو ان کی واپسی ہوگی، آئندہ برس ہونے والے انتخابات میں نواز شریف انتخابی کمپین کی قیادت کریں گے۔ ان کا مزید کہنا تھا سپریم کورٹ کا فیصلہ سیاہ ترین فیصلہ تھا، جس میں آئین کو دوبارہ لکھنے کی کوشش کی گئی جوڈیشل وزیراعلی پہلی مرتبہ دیکھا ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More