غریب کو دال میسر نہیں عثمان بزدار تلور کے مزے اڑا رہے ہیں، عظمیٰ بخاری

لاہور: مسلم لیگ(ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نےعثمان بزدار سےمستعفی ہونے کا مطالبہ کر تے ہوئے کہا کہ عثمان بزدار کے کچن میں تلور اورغریب کے کچن میں دال بھی نہیں پک رہی۔

مسلم لیگ نون نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے مستعفی ہونےکامطالبہ کردیا ۔ نون لیگ پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ صوبے میں چینی،گندم ،سبزیاں وافر مقدار میں موجود لیکن حکومتی سرپرستی میں مافیا نے تمام خوردنی اشیاءذخیرہ کی ہوئی ہیں۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ گزشتہ ڈیڑھ ماہ سےپنجاب کاکوئی وزیرخوراک ہی نہیں ہے ۔ عثمان بزدارکےکچن میں تلوراورغریب کےکچن میں دال بھی نہیں پک رہی ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More