عمران خان نے شہباز شریف کو میر جعفر قرار دے دیا

جہلم: سابق وزیراعظم عمران خان کا کہا ہے کہ شہبازشریف تم ہو میر جعفر، نواز شریف اور اس کی بیٹی فوج کوگالیاں دیتے ہیں اورشہباز بوٹ پالش کرتاہے۔

جہلم میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ سزا یافتہ مفرور نے پوری کابینہ لندن بلا لی۔ پوری کابینہ قوم کے پیسے سے لندن جا کر مجرم سے ہدایات لے گی۔

عمران خان نے کہا کہ آصف زرداری جب گیدڑ کی موت آتی ہے تو وہ شہر کی طرف بھاگتا ہے۔ سندھ کی عوام کو تم سے آزاد کرانے۔ تم نےسندھ کےڈالرلانچوں میں بھر بھرکردبئی بھیجے ہیں۔ تم اور تمھارا بیٹا تیار ہو جاؤ میں آ رہا ہوں۔

بیرونی قرضوں کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ دوست ملکوں سے پیسہ مانگنا میرے لیے سب سےزیادہ شرمناک تھا۔ میں نےکبھی پاکستانیوں کےسوا کسی سےپیسے نہیں مانگے۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ بھارت نے جعلی خبروں کے ذریعے پاک فوج اور پاکستان تحریک انصاف کو نشانہ بنایا۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ میں جب روس گیا تو مجھے 30 فیصد کم قیمت پر تیل اور گندم دینے کے لیے تیار تھا۔ شہباز شریف تم میں ہمت ہے تو روس سے تیل اور گندم خریدو۔ شہبازشریف پہلے ان سےاجازت لےگا جو انہیں لےکر آئے ہیں شہبازشریف ان کےبھی بوٹ پالش کرے گا لیکن پھربھی اجازت نہیں ملےگی۔

عمران خان نے کہا کہ تحریک انصاف نے کراچی،پشاور،لاہور اور جہلم میں سب سے بڑے جلسے کیے۔ چوروں کی جماعتیں مل بھی جائیں یہ مینار پاکستان میں جلسی بھی نہیں کرسکتے۔ کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو عوام کے لیے کھڑا ہوا تو اس کے خلاف بھی سازش ہوئی۔ جس میں فضل الرحمان بھی شریک تھا۔

انہوں نے اپنے کارکنوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میں 20 مئی کے بعد اس امپورٹڈ حکومت کے خلاف احتجاج کی کال دوں گا۔ ہمارا صرف ایک ہی مطالبہ ہے کہ فوری الیکشن کرائے جائیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More