ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی، اسد قیصر کو نوٹس جاری

اسلام آباد: ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر الیکشن کمیشن نےاسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو نوٹس جاری کردیا۔

کے پی کے بلدیاتی انتخابات میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسرصوابی جانب سے اسپیکر قومی اسمبلی کو13 دسمبر کو پیش ہونےکی ہدایت کردی گئی ہے۔

ڈی ایم او نے کہا اسد قیصر مبینہ آڈیو کلپ میں ووٹرز سے اپیل کررہے ہیں، اسپیکر نے پی ٹی آئی امیدواروں کو ترقیاتی فنڈز کی بھی یقین دہانی کروائی ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More