اب تک پاکستان اہم خبریں تازہ ترین نیوز ٹکر پاکستان

صدر ممنون حسین کا اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کیلئے گاجر کے حلوے کا تحفہ

اسلام آباد: (20 دسمبر 2017) صدر ممنون نے اپوزیشن لیڈرخورشید شاہ کو گاجر کے حلوے کا تحفہ بھجوایا۔ قائدحزب اختلاف نے کہا کہ صدر ممنون سے ان کا تعلق بہت پرانا ہے۔ ممنون حسین مجھ سے بہتر کھانا پکانا جانتے ہیں۔ صدر ممنون بریانی تو بہت ہی عمدہ پکاتے ہیں۔

صدر ممنون حسین ہر فن مولا نکلے۔صدر اور انسان ہی نہیں کک بھی بہت اچھے ہیں۔ اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ صدر ممنون حسین کی صلاحیتوں کے بڑے معترف ہیں۔گاجر کے حلوے کا تحفہ ملنے پر صدر کی تعریف میں زمین آسمان کے قلابے ملا دیئے۔ حلوہ خود بھی کھایا صحافیوں کو بھی مزے کرائے۔ کہنے لگے کھانا میں بھی بناتا ہوں مگر صدر ممنون مجھ سے بھی اچھی کوکنگ کرتے ہیں۔ بریانی تو وہ اور بھی خوب بناتے ہیں۔

صدر کیساتھ جیل سے اپنے تعلق کا ذکر کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا جیل میں ہم دونوں اکٹھے رہے۔ جیل میں ہم کھانا اپنا اپنا خود بناتے تھے۔ جیل میں وہ ہم سب کو اچھے اچھے کھانے بنا کر کھلاتے تھے۔ شکر گذار ہوں مجھے یاد رکھا اور موسم کی سوغات میٹھا حلوہ بھیجا۔ یہ ان کا پیار ہے۔

یہ بھی پڑھیے

عالمی برادری نے امریکی سفارتخانے کی بیت المقدس منتقلی مسترد کردی

عید میلاد النبی ﷺ پر صدر ممنون حسین کی عالم اسلام کو مبارکباد

Related posts

ڈیلی میل کے صحافی کا شہباز شریف کے ٹوئیٹ کا جواب

nehal qavi

پاکستان معاشی ترقی کے راستے پر گامزن ہوچکا ہے، صدر مملکت عارف علوی

Hassam Alam

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More