اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے نادرا ترمیمی آرڈیننس جاری کردیا ہے۔ آرڈیننس کی مدد سے نادرا آرڈیننس 2000 کے سیکشن 7 میں ترمیم کی گئی ۔
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے نادرا (ترمیمی ) آرڈیننس 2021 جاری کر دیا۔ صدر مملکت نے آرڈیننس آئین کے آرٹیکل 89 کے تحت جاری کیا۔آرڈیننس کی مدد سے نادرا آرڈیننس 2000 کے سیکشن 7 میں ترمیم کی گئی ۔
ترمیم کے مطابق تمام ایجنسیاں نادرا کو فوراً ڈیٹا مہیا کرنے کی پابند ہوں گی ۔ نادرا کو ڈیٹا مہیا نہ کرنا بے ضابطگی تصور کی جائے گی جس متعلقہ قانون کے تحت کارروائی ہوگی ۔