صدر سپریم کورٹ بار کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات

اسلام آباد: سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان سے صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن احسن بھون نے ملاقات کی ہے ۔ مولانا فضل الرحمان نے سپریم کورٹ بار کی جانب سے تعاون پر شکریہ ادا کیا ۔

صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن احسن بھون نے مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مولانا صاحب آپ کی جدوجہد رنگ لے آئی ہے۔حکومت مخالف تحریک میں جے یو آئی کی قربانیوں کو فراموش نہیں کیا جاسکتا ہے ۔

اس موقع پر مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے سے آئین بحال ہوا ہے ۔وکلاء کی جدوجہد بھی اس تحریک میں شامل ہے۔ اپوزیشن رہنما نے مزید کہا کہ نااہل اور نالائق حکمرانوں نے معیشت کا بیڑا غرق کردیا ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More