شہباز شریف آج چوہدری برادران سےملاقات کریں گے

لاہور: مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف آج چوہدری برادران سےملاقات کریں گے ۔ مسلم لیگ قاف اور نون کے رہنماؤن کے درمیان ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

مسلم لیگ نون اور مسلم لیگ قاف کے رہنماؤن کے درمیان ہونے والی ملاقات میں شہباز شریف چوہدری شجاعت حسین کی خیریت دریافت کریں گے۔ ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا ۔

گزشتہ روز مولانا فضل الرحمان نے چوہدری شجاعت حسین اور چوہدری پرویز الہیٰ سے ڈیڑھ گھنٹہ طویل ملاقات کی ۔اس سے قبل ایم کیو ایم اور آصف زرداری بھی چوہدری برادران سے ملاقات کر چکے ہیں ۔ جبکہ شہباز شریف نے حکومتی اتحادی پارٹی ایم کیو ایم سے بھی ملاقات کی تھی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More