سی ٹی ڈی کی پاکپتن میں کارروائی، 3 دہشت گرد ہلاک

لاہور: کاونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے پاکپتن میں کارروائی کرتے ہوئے تین دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔

کاونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے پنجاب کے شہر پاکپتن میں دہشتگردوں کے خلاف کارروائی کی تو ملزمان نے فائرنگ شروع کر دی جوابی فائرنگ کے نتیجے میں تین دہشتگرد مارے گئے۔

سی ٹی ڈی کے مطابق ہلاک دہشت گردوں سے بڑی تعداد میں بارودی مواد،اسلحہ اوردستی بم برآمد ہوئے ہیں۔ 4 سے5 دہشت گرداندھیرےکافائدہ اٹھاکرفرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

سی ٹی ڈی کے مطابق زیرحراست دہشت گردمکی نشاندہی پرپاکپتن چھاپہ ماراگیا۔ دہشت گردبہاولنگرمیں دہشت گردی میں ملوث تھے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More