تازہ ترین
سکم بارڈر پر ہنگامی اقدامات مکمل کرلیے ہیں، ترجمان چینی وزارت دفاع

سکم بارڈر پر ہنگامی اقدامات مکمل کرلیے ہیں، ترجمان چینی وزارت دفاع

بیجنگ: (24 جولائی 2017) چین نے بھارت کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پہاڑ کو ہلانا تو آسان ہے، لیکن چین کی پیپلز لبریشن آرمی کو ہلانا آسان نہیں ہے۔

چینی وزارت دفاع کے ترجمان وو کیان نے ایک پریس بریفنگ کے دوران کہا ہے کہ چینی فوج کی دفاعی صلاحیتوں میں بتدریج اضافہ ہو رہا ہے، اور وہ اچھے طریقے سے اپنی علاقائی سالمیت اور خود مختاری کی حفاظت کر سکتی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ بھارت کو تمام معاملات تقدیر کے حوالے نہیں کرنے چاہئیں۔ بھارت کو احمقوں کی جنت میں نہیں رہنا چاہیے بلکہ مسئلے کے حل کی طرف بڑھنا چاہیے۔ ووکیان نے کہا کہ چینی فوج نے سکم بارڈر پر ہنگامی اقدامات مکمل کرلیے ہیں، جس کے بعد محاصرے اور مشقوں پر زیادہ سے زیادہ توجہ مرکوز کر رہی ہے۔

انہوں نے بھارت کو پیغام دیا کہ ہم بھارت کو کہیں گے کہ اپنی غلطی سدھارنے کیلئے حقیقت پسندانہ اقدامات اٹھائے۔ بھارت چین کے ساتھ مل کر سرحدوں کو محفوظ بنائے، اور امن عمل میں کردار ادا کرے۔

یہ بھی پڑھیے

بھارت کشیدگی سے بچنے کیلئے سرحد سے اپنی فوج ہٹائے، چین

بھارت چین سے مذاکرات کیلئے تیار

 

Comments are closed.

Scroll To Top