اب تک پاکستان نیوز ٹکر پاکستان ہیڈ لائن

سانحہ اے پی ایس کے شہدا کا لہو رائیگاں نہیں جائے گا، آرمی چیف

راولپنڈی (16 دسمبر 2017) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ سانحہ اے پی ایس کے شہدا اور ان کے خاندانوں کی قربانیاں لازوال ہیں۔ ہم اپنے شہیدوں کا لہو رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔

سانحہ آرمی پبلک اسکول پشاور کی یاد میں اپنے پیغام میں سپہ سالار نے سانحہ میں شہید ہونے والے طالبعلموں، اساتذہ اور ان کے اہلخانہ کی قربانی کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ آرمی چیف نے کہا ہے کہ آج ہم اے پی ایس کے شہدا کو یاد کر رہے ہیں۔

سانحہ کے شہدا اور ان کے خاندانوں کی وطن سے محبت حب الوطنی کی عکاس ہے جس کا کوئی ثانی نہیں۔ انہوں نے کہا سانحہ اے پی ایس کے شہدا کو کبھی نہیں بھلایا جاسکتا۔ ہمارے شہدا کی قربانیاں رائیگاں نہیںٕ جائیں گی۔

یہ بھی پڑھیئے

وزیراعظم سمیت سیاسی رہنماؤں کے سانحہ آرمی پبلک اسکول پر تعزیتی بیانات

سانحہ آرمی پبلک اسکول پشاور کے شہداء کی تیسری برسی آج منائی جارہی ہے

Related posts

کمپیوٹر ہیکرز نے 3کروڑ کے قریب یوزرز کی ذاتی معلومات چرائی، بانی فیس بک

nehal qavi

انٹر امتحانات میں نقل اور پیپر آؤٹ ہونے کا سلسلہ جاری

shakir shaikh

فیصل آباد : رشوت لینے والا فیسکو افسر گرفتار

shazia shazia

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More