راولپنڈی ٹیسٹ: چوتھے دن کاکھیل جاری

پاکستان اورآسٹریلیاکے درمیان جاری پہلے ٹیسٹ میں چوتھے دن کاکھیل ڈھائی گھنٹہ تاخیرسے شروع ہوا۔آسٹریلیاکے لبوشان 90 اورٹریوس ہیڈ 8رنزبناکرآؤٹ ہوگئے۔ آسٹریلیا نے چاروکٹوں کے نقصان پر 400 مکمل کرلیے۔

راولپنڈی میں پاکستان اورآسٹریلیا کے درمیان جاری پہلے ٹیسٹ میں چوتھے دن کھیل ڈھائی گھنٹہ تاخیرسے شروع ہوگیا۔ آسٹریلیا نے دو وکٹوں کے نقصان پر 271 رنز سے پہلی اننگ کاآغازکیا۔ ڈیوڈ وارنر 68 اور عثمان خواجہ 97 رنزبناکر پویلین لوٹے۔

مارنوس لبوشان نے 69 اور اسٹیواسمتھ 24 رنز سے نامکمل اننگ شروع کی۔ لبوشان کوعبداللہ شفیق نے شاہین آفریدی کی گیندپر کیچ کیا۔ لبوشان 90 رنز بناکرپویلین لوٹے۔ ٹریوس ہیڈکورضوان نے نعمان علی کی گیند پرکیچ کیا۔ اسٹیواسمتھ نے کیریئرکی چونتیس ویں اورپاکستان کے خلاف چھٹی ففٹی مکمل کرلی۔

آسٹریلیا نے چار وکٹوں کے نقصان پرچارسورنز مکمل کرلیے۔ اسٹیواسمتھ اور کیمرون گرین وکٹ پر موجود ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More