راولپنڈی:بارش نے تباہی مچا دی دو افراد جاں بحق

راولپنڈی میں موسلادھار بارش نے تباہی مچا دی مکان کی دیوار گرنے سے بچہ جاں بحق جبکہ خاتون گھر میں داخل ہونےبوالے پانی میں ڈوب کر جاں بحق۔ نالےپر تعمیر مکان کا ایک حصہ پانی کی نذر ہونے سے تین سالہ بچہ میٹرس سمیت بہہ گیا ہسپتال منتقلی کے بعد اسکی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے راولپنڈی سمیت بحریہ ٹاون کے پوش علاقےبھی بارش کے باعث پانی میں ڈوبے رہے ۔

راولپنڈی میں نمازفجر کےبعد شروع ہونےبوالی موسلادھار بارش نے ایک۔ بار پھر تباہی مچا دی نشیبی علاقے زیر آب آنے سے بارش کا پانی لوگوں کے گھروں میں داخل ہوگیا جس سے شہریوں کا گھریلو قیمتی سامان خراب ہوگیا کینٹ بورڈ وشہری انتظامیہ کی جانب سےبڑے نالوں کی صفائی کی قلعی کھل گئی نالہ لئی میں پانی کی سطح خطرناک حد تک بلند ہونے پر نشیبی علاقوں میں سائرن بجا کر لوگوں کو محفوظ مقام پر منتقل ہونے کی وارننگ دے دی گئی کار چوک میں پانچ گاڑیاں بارش کے پانی میں ڈوب گِیں جبکہ اڈیالہ روڈ پر کچے مکان کی دیوار گرنے سے ١٢ سالہ بچہ جان بحق ہوگیا جس کی لاش ریسکیو اہلکاروں نے نکال لی۔

جان کالونی ٹنچ بھاٹہ میں کے برساتی نالہ کا پانی گھروں میں داخل ہونے سے پچاس سالہ خاتون فرزانہ ڈوب کر دم توڑ گئی جبکہ غازی کالونی کے نالے کے تیز ریلہ ایک گھرکا بڑا حصہ ساتھ لے گیا ریلے میں گھر میں سویا تین سالہ بچہ اذھان میٹرس سمیت پانی پر بہتارہا جسے امدادی کارکنوں نے زندہ نکال لیا تاہم حالت تشویشناک ہونے پر اسے ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے وقفے وقفے سے مزید بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے جبکہ این ڈی ایم اے کی جانب سے مون سون کی بارشوں کے باعث ہائی الرٹ جاری کیا گیا ہے ۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More