دو پاکستانی پاسپورٹ منسوخ کرنے کی آخری تاریخ 31 دسمبر مقرر

اسلام آباد: پاسپورٹ ایکٹ 1974 کے تحت ایک سے زائد پاکستانی پاسپورٹس منسوخ کیے جائیں گے۔

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ کے 10 مئی اجلاس میں ایک سے زائد پاکستانی پاسپورٹس منسوخ کرنے کی منظوری دی گئی ہے، غیر ملکی پاسپورٹس منسوخ کرنے کی خبر غلط رپورٹ ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ دو پاکستانی پاسپورٹس رکھنا جرم ہے، دو پاکستانی پاسپورٹ منسوخ کرنے کی آخری تاریخ 31 دسمبر مقرر کی گئی، تاہم فیصلے کا اطلاق بیرون ملک شہریت یا غیر ملکی پاسپورٹ پر نہیں ہوگا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More