اب تک اسپیشل نیوز ٹکر

دوران پرواز پیدا ہونیوالی بچی کیلئے زندگی بھر مفت ہوائی سفر

اسلام آباد (12 دسمبر 2017) مدینہ منورہ سے ملتان آنے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 716 میں پیدا ہونے والی بچی کا پی آئی اے نے برتھ سرٹیفکیٹ جاری کرتے ہوئے بچی کو زندگی بھر مفت ہوائی سفر کی نوید بھی سنادی ہے۔

آج مدینہ منورہ سے ملتان آنے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے716 میں دوران سفر کوثر نامی خاتون نے بچی کو جنم دیا۔ بچی کی پیدائش پر خواتین عملے کی جانب سے کی گئی معاونت پر والدین نے اسٹاف کا شکریہ ادا کیا۔

خوشی کے اس موقع پر قومی ائیر لائن نے نومولود کے والدین کو مبارک باد دی اور اپنے عملے کو خراج تحسین پیش کیا۔

یہ بھی پڑھیئے

عدالت نے پولیس کو مفتی عبدالقوی کے بینک اکائونٹس کی تفصیلات حاصل کرنے کی اجازت دیدی

ملتان: خاتون نے یوسف رضا گیلانی کی بیوی ہونے کا دعویٰ کردیا

Related posts

اسرائیلی پائلٹ سے متعلق آئی ایس پی آر کی بریفنگ میں غلط فہمی ہوئی، شاہ محمود قریشی

shakir shaikh

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے یورپی یونین کے وفد کی ملاقات

faraz ahmed

اسلام آباد: دو بہنوں سے بیک وقت شادی کیلئے دو مذاہب اپنانے کا انکشاف

Developer

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More