اب تک پاکستان اہم خبریں تازہ ترین نیوز ٹکر پاکستان

دفتر خارجہ نے ریکس ٹلرسن کا بیان مسترد کردیا

اسلام آباد: (14 دسمبر 2017) ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ ہم اپنی سرزمین سے دہشتگردی اور انتہا پسندی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں۔

امریکی سیکریٹری خارجہ ریکس ٹلرسن کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا ہے کہ ریکس ٹلرسن کے بیان اور خیالات سے اتفاق نہیں کرتے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان نے دہشتگردوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں کیں اور ملک کے کونے کونے میں موجود دہشتگردوں کے محفوظ ٹھکانوں کو ختم کیا۔

دفتر خارجہ کی جانب سے کہا گیا کہ پاکستان نے دہشتگردوں کے خلاف آپریشنز میں نمایاں کامیابیاں حاصل کیں، جبکہ انسداد دہشتگردی آپریشن ملک کے وسیع تر مفاد میں کیے جا رہے ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ روز امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن نے ایک تقریب کے دوران کہا تھا کہ پاکستان جیسے ملک کے ساتھ کام کرنا پُر لطف نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیے

جاسوس کی بیوی کوپاکستانی پیشکش:مخلصانہ کوششوں پر بھارتیوں کابے سروپاپروپیگنڈا

بھارت اپنی انتخابی بحث میں پاکستان کو نہ گھسیٹے، دفتر خارجہ

 

Related posts

دنیا بھر کی اہم اور خوبصورت مساجد پر ایک نظر

Fakiha Haider

فیصل آباد: تاندلیانوالہ میں ماموں کے ہاتھوں بھانجہ قتل

razi ullah

پی ڈی ایم کا الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کے حوالے سے سخت موقف اختیار کرنے کا فیصلہ

Hassaan Akif

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More