حکمران آج تک سیاسی انتقامی کارروائیوں کے علاوہ کچھ نہیں کرسکے

لاہور: صدر مسلم لیگ ن شہباز شریف کا کہنا ہے کہ حکمران آج تک سیاسی انتقامی کارروائیوں کے علاوہ کچھ نہیں کرسکے، احتجاج پر مذاکرات ہی بہترین حل ہے۔ حمزہ شہباز بولے نالائق حکمرانوں کے ہاتھوں میں ملک مزید رہا تو ناقابل تلافی نقصان ہوگا۔

بینکنگ عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو میں شہبازشریف نے کہا ہے کہ حکومت نے عوام کیلئے کچھ نہیں کیا، انتقامی کارروائیوں کیخلاف حکومت کی کارکردگی صفر ہے۔ حمزہ شہباز نے کہا کہ امن و امان کی صورتحال پر پوری قوم میں تشویش ہے، حکمرانوں نے ملک کو تماشہ بنا دیا، معیشت، امن و عامہ اور افغانستان کی صورتحال کے حوالے سے تمام سنجیدہ سیاسی جماعتوں کو کردار ادا کرنا ہوگا۔

مسلم لیگ ن کے ڈپٹی جنرل سیکریٹری عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ آج کل شہزاد اکبر، باجی بدزبان اور فیاض چوہان کہیں نظر نہیں آرہے جبکہ لاہور کی ایک عدالت شہباز گِل کو تلاش کررہی ہے۔

عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ نواز شریف اور شہباز شریف کے بغض میں کرائے کے ترجمان بین الاقوامی تعلقات تک کو بھول جاتے ہیں، حکومت آخری دموں پرہے، ان کے اپنے احتساب کی باری جلد آنے والی ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More