دنیا نیوز ٹکر

حوثیوں کا سعودی شہر ریاض پر میزائل حملہ ناکام

صنعا (19 دسمبر 2017) یمن کے حوثی باغیوں کی سعودی عرب پر جارحیت جاری ہے۔ عرب اتحاد کی افواج نے باغیوں کے ایک اور میزائل کو مار گرایا۔ جبکہ عرب اتحاد نے حوثیوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب کے حکام نے ریاض سے جاری بیان میں کہا ہے کہ یمن کے حوثی باغیوں نے 2 روز میں دوسرا میزائل ریاض پر داغا لیکن اتحادی افواج نے اسے میزائل دفاعی نظام سے مار گرایا۔ تاہم حملے میں کوئی جانی و مالی نقصان نہیں ہوا۔

عرب ممالک کے فوجی اتحاد نے یمن کے شہر صنعا میں لڑاکا طیاروں سے بمباری کرکے حوثیوں کے ٹھکانوں، میزائل بیس اور اسلحہ ڈپو کو نشانہ بنایا۔ سعودی عرب کے حکام کا کہنا تھا کہ ایران یہ میزائل باغیوں کو فراہم کر رہا ہے اور حوثی باغی شہریوں کے زیر استعمال راستوں سے اسے یمن لا رہے ہیں۔

یہ نہ صرف سعودی عرب کے لئے بلکہ عالمی سلامتی کے لئے خطرہ ہے۔

یہ بھی پڑھیئے

یمن: حوثیوں کے حملے کے بعد صورتحال کشیدہ، باغیوں کے خلاف کارروائی تیز

یمن میں جنگ بندی کی خلاف ورزی،قطرحوثیوں کے خلاف یواین میں

Related posts

پاکستان کو ایٹمی طاقت بنے آج 21 سال مکمل ہو گئے

shakir shaikh

لیجنڈ باکسر محمد علی کےانتقال پردنیا سوگوار،تدفین جمعے کو ہوگی

Fakiha Haider

بلاول بھٹو کی سندھ کابینہ کے وزراء کو کارکردگی بہتر کرنے کی ہدایت

faraz ahmed

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More