حصص بازار میں مسلسل تیسرے روز بھی مندی کا رجحان

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے چوتھے روز مندی چھائی رہی۔ مارکیٹ283 پوائنٹس کی کمی سے45ہزار249 پربند ہوئی۔

حصص بازار میں کاروباری ہفتے کے چوتھے روز مندی کارجحان رہا۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس مارکیٹ283 پوائنٹس کی کمی سے45ہزار249 پر بند ہوا۔آج مارکیٹ کی بلندترین سطح 45,533 جبکہ کم ترین سطح 44,656 رہی۔

آج دن بھرمجموعی طورپر 346 کمپنیوں کےشیئرز میں کاروبار ہوا۔ 235کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں کمی جبکہ96کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More