جولائی کے آغاز میں لوڈشیڈنگ میں نمایاں کمی ہوجائےگی، خرم دستگیر

اسلام آباد: وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیرنے کہا ہے کہ ہمیں کچھ قدرتی مشکلات کاسامنا ہے کوشش ہے اگلے تین ہفتوں میں زیادہ سے زیادہ بجلی پیدا کریں جولائی کے آغاز میں لوڈشیڈنگ میں نمایاں کمی ہوجائےگی۔

وزیرتوانائی خرم دستگیر نے کہاہے کہ کل ملک میں 4 ہزار 127 میگاواٹ کا شارٹ فال تھا 84 فیصد فیڈرزپرساڑھے تین گھنٹے کی لوڈشیڈنگ تھی، انھوں نے کہاکہ پندرہ جون کو600 میگاواٹ بجلی سسٹم میں مزید شامل ہوجائے گی، کے ٹو پاور پلانٹ اس ماہ کے آخر تک پوری بجلی پیدا کرنا شروع کردے گا۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ کوشش ہےکروٹ پاورپلانٹ سے جلد پیداوار شروع ہوجائے،ہمارا فوکس ہے جتنی لوڈشیڈنگ کم ہوسکتی ہے ہم کریں ، وزیر بجلی نے کہاکہ پاور سیکٹر کے معاملات گھمبیر ہوچکے ہیں۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ بجلی کی قیمت میں اضافے سے دوسویونٹ والے صارفین مستثنیٰ ہیں وزیر اعظم نے چاروں صوبائی وزرائے اعلی سے مارکیٹیں جلد بند کرنے پر مشاورت کی ہےصوبائی حکومتوں کی تجاویز آنے کے بعد فیصلہ کریں گے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More