اب تک پاکستان نیوز ٹکر پاکستان ہیڈ لائن

جماعت اسلامی کے لانگ مارچ کا آغاز باب خیبر سے ہوگیا

پشاور (10 دسمبر 2017) جماعت اسلامی کے فاٹا انضمام لانگ مارچ کا آغاز بڑی گرم جوشی کے ساتھ جمرود کے تاریخی باب خیبر سے ہوا جس کی قیات صوبائی امیر جماعت اسلامی مشتاق احمد اور کئی دوسرے رہنما کر رہے تھے۔ شرکا نے نعرے لگاتے ہوئے شہر تک پیدل مارچ کیا۔

جماعت اسلامی کے زیر اہتمام فاٹا اصلاحات میں تاخیر کے خلاف لانگ مارچ باب خیبر جمرود سے روانہ ہوگیا۔ قبائلیوں کے حقوق کے لیئے ہونے والا لانگ مارچ 3 روز میں اسلام آباد کے فیض آباد چوک پہنچے گا جہاں دھرنا بھی ہوگا اور جلسہ بھی۔ لانگ مارچ باب خیبر سے روانہ ہوا تو اس میں جماعت کے کارکنوں کے علاوہ قبائلی عوام کی بڑی تعداد بھی شریک تھی۔

لانگ مارچ کے شرکا نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اور بینر اٹھا رکھے تھے۔ جماعت کے صوبائی امیر کہتے ہیں براستہ جی ٹی روڈ اسلام آباد جائیں گے اور راستے میں 6 مقامات پر جلسے اور دھرنے ہوں گے۔ باب خیبر پر منعقدہ جلسے سے خظاب کرتے ہوئے جماعت کے صوبائی امیر حکومت کو متنبہ کیا کہ مارچ 3 روز تک جاری رہے گا۔

دھرنے کو روکا گیا تو آہنی ہاتھوں سے نمٹیں گے۔ مارچ کے شرکا پر تشدد اور راستے بند کئے گئے تو مزاحمت کی جائے گی۔ پروگرام کے مطابق لانگ مارچ فیض آباد پہنچ کر جلسہ اور دھرنا ہوگا جس کے بعد شرکا جاکر پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے دھرنا دیں گے۔

یہ بھی پڑھیئے

فاٹا انضمام کے لیے جماعت اسلامی کے مارچ کا ٓآغاز آج ہوگا

فیصل آباد: مذہبی جماعتوں کی دھوبی گھاٹ گراؤنڈ میں جلسے کی تیاریاں

Related posts

پی ڈی ایم کے احتجاجی ہتھکنڈوں سے حکومت کو کوئی خطرہ نہیں، فیاض الحسن چوہان

Beenish Umer

سیلاب جیسی ناگہانی آفت میں ایران کی ہر ممکن مدد کیلئے تیار ہیں، عمران خان

Hassam Alam

پرندوں کی پکار کو شمار کرنے کا عجیب اور متنازعہ مقابلہ

Hassam Alam

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More