تازہ ترین
ترک صدر خلیجی ممالک کے دورے کا آغاز آج سے کررہے ہیں

ترک صدر خلیجی ممالک کے دورے کا آغاز آج سے کررہے ہیں

انقرہ: (23 جولائی 2017) ترک صدر رجب طیب اردوان آج سے خلیجی ممالک کے 2 روزہ دورے کا آغاز کر رہے ہیں۔ اردوان اپنے دورے میں سب سے پہلے کویت جائیں گے، جہاں وہ امیر کویت کی ثالثی کی کوششوں کے حوالے سے پیشرفت جانیں گے۔

ترکی کے ایوان صدارت کے مطابق کویت کے بعد ایردوآن ریاض اور دوحہ کا دورہ کریں گے تاکہ قطر اور انسداد دہشت گردی کو سپورٹ کرنے والے ممالک کے درمیان بحران کے حل کے واسطے ممکنہ اقدامات کو زیر بحث لایا جا سکے۔۔۔ ترکی کے صدر کا یہ دورہ قطر کے بحران سے نمٹنے کے لیے خطے میں جاری سفارتی کوششوں کی ایک کڑی ہے۔۔۔کئی عرب اور اسلامی ممالک نے قطر کی جانب سے دہشت گرد جماعتوں کی فنڈنگ اور ایران کے ساتھ اس کے اتحاد سے متعلق الزامات کی وجہ سے گزشتہ ماہ دوحہ کا بائیکاٹ کر دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیے

مشکل وقت میں دوحا کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، طیب اردوان

یورپی اتحاد نے رکنیت نہ دے کر وعدہ وفا نہیں کیا،رجب طیب اردوان

 

Comments are closed.

Scroll To Top