تازہ ترین صحت اور ماحولیات نیوز ٹکر

تربور کے چھلکے کے وہ 6 فوائد جو کوئی نہیں جانتا

ویب ڈیسک: گرمیوں کے سیزن میں تربوز ہر کسی کی ضرورت بن جاتا ہے، جو بظاہر انسان کے اندر پانی کی کمی کو پورا کرتا ہے۔ تربوز کا شمار مفید ترین پھلوں میں ہوتا ہے کیوں کہ یہ پوٹاشیم اور میگنیشیم جیسے اہم وٹامن سے بھرپور ہوتا ہے۔

تاہم ہم تربوز کو کھانے سے پہلے اس کے سبز چھلکے کو پھینک دیتے ہیں کیونکہ اس کے فوائد کے بارے میں ہمیں زیادہ آگاہی نہیں۔ تربوز کا چھلکا ورزش اور مشق کے دوران میں کھلاڑیوں کی کارکردگی بہتر بنانے میں مدد گار ہوتا ہے۔ چھلکے کے اندر موجود سٹرولین خون کی شریانوں کو وسیع کرتا ہے۔ علاوہ ازیں سٹرولین سپلیمنٹ آکسیجن کو پٹھوں تک پہنچانے کا عمل بہتر بناتا ہے۔

بعض تحقیقی مطالعوں کے مطابق تربوز انتہائی موٹاپے سے دوچار افراد کے لیے فشار خون کنٹرول کرنے میں معاون ہوتا ہے۔ سٹرولین سپلیمنٹ بلند فشار خون میں مبتلا افراد کا بلڈ پریشر کم کرتا ہے۔ تربوز کے چھلکے کا ایک اور فائدہ اس کا ریشے سے بھرپور ہونا ہے۔

ریشے سے بھرپور غذائی نظام آنتوں کی حرکت کو منظم رکھتا ہے۔ علاوہ ازیں یہ بڑی آنت کے امراض سے متاثر ہونے کے خطرات کو کم کرتا ہے۔ اسی طرح ریشہ خون میں کولسٹرول اور شوگر کی سطح کو کم رکھنے میں مدد کرتا ہے۔

Related posts

ملک میں کورونا کی چوتھی لہر کے واضح ابتدائی آثار ہیں،اسد عمر

Hassaan Akif

چیئرمین نیب کے تقرر کیلئے خورشید شاہ نے مشاورت شروع کردی

faraz ahmed

وزیراعظم جنرل اسمبلی کےاجلاس میں شرکت کیلئے امریکا روانہ ہوگئے

login web

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More