اب تک پاکستان اہم خبریں تازہ ترین نیوز ٹکر پاکستان

بھٹو خاندان کو کسی دور میں بھی انصاف نہیں ملا، رضا ربانی

اسلام آباد: (25 دسمبر 2017) چیئرمین سینیٹ رضا ربانی نے گڑہی خدابخش بھٹو پہنچ کر سابق وزیراعظم ذوالفقار بھٹو اور محترمہ بے نظیر بھٹو سیمت دیگر کے مزاروں پر حاضری دی۔

اس موقع پر چیئرمین سینیٹ رضا ربانی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھٹو خاندان کو کسی دور میں بھی انصاف نہیں ملا ہے۔ پاکستان میں محترمہ اور جمہوریت کے قاتلوں نے مشرف کو ملک سے فرار کا آسان راستہ فراہم کیا۔

یہ ویڈیو دیکھنے کیلئے پلے کا بٹن دبائیے

انہوں نے کہا کہ جمہوریت دشنموں نے محترمہ کو قتل کر کے پاکستان کی سالمیت پر حملہ کیا ہے  ورنہ آج پاکستان کی داخلی و خارجی پالیسی دوسری ہوتی۔

رضا ربانی نے کہا کہ 27 دسمبر ملک کا سیاہ ترین دن ہے۔ اس دن ملک بھر سے جیالے اپنی محبوب قائد کو خراج عقیدت پیش کرنے آتے ہیں اور یہ وعدہ کرتے ہیں کہ بھٹو اور بے نظیر کے مشن کو بلاول بھٹو کی قیادت میں پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے۔

یہ بھی پڑھیے

رضا ربانی کو پارلیمانی کمیٹی کا چیئرمین بنانا ذاتی خواہش تھی، خورشید شاہ

کراچی: پاکستان کے لئے بنایا گیا قائد اعظم کا سسٹم تباہ ہوچکا، رضا ربانی

 

Related posts

لاہور: گھریلو جھگڑے پر بہنوئی نے سالی کو قتل کردیا

Hassam Alam

اسلام آباد سے لاپتہ ہونیوالے ایس پی طاہر خان کا تاحال کوئی سراغ نہ مل سکا

nehal qavi

چیئرمین صادق سنجرانی کی صدار ت میں سینیٹ کا اجلاس آج ہو گا

nehal qavi

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More