تازہ ترین
بھارت کی جانب سے اردو سافٹ ویئر ’’اِن پیج‘‘ کو بطور سائبر ہتھیار استعمال کرنے کا انکشاف

بھارت کی جانب سے اردو سافٹ ویئر ’’اِن پیج‘‘ کو بطور سائبر ہتھیار استعمال کرنے کا انکشاف

ویب ڈیسک: (23 جولائی 2017) بھارت کی جانب سے اردو سافٹ ویئر ’’اِن پیج‘‘ کو بطور سائبر ہتھیار استعمال کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔ بھارت ’’اِن پیج‘‘ سافٹ ویئر کو پاکستانی صارفین کے خلاف استعمال کر رہا ہے۔

اردو سافٹ ویئر اِن پیج بھارتی کمپنی ’’کانسیپٹ‘‘ کا تیار کردہ ہے۔ ملک بھر میں بغیر لائسنس ان پیج کے آزادانہ استعمال کے باعث سسٹم ہیکنگ کے خطرات میں اضافے کا خدشہ ہے۔

ماہرین نے عوام کو اس قسم کے سائبر حملے کے خطرے سے بچاؤ  کیلئے احتیاظ  برتنے کا مشورہ دیا ہے۔ ماہرین کے مطابق اردو ٹائپنگ کیلئے متبادل سافٹ ویئر مائیکرو سوفٹ ورڈ اردو لینگویج سپورٹ اور اردو ورڈ پروسیسر استعمال کیا جاسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

امریکا کے متعدد ایٹمی بجلی گھروں پر سائبر حملہ

برطانیہ، یورپ سمیت دیگر ممالک میں سائبر حملہ

 

Comments are closed.

Scroll To Top