بلوچستان ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید پاک فوج کے دو افسران اور ایک جوان کی نماز جنازہ ادا

بلوچستان میں ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید ہونے والے پاک فوج کے دو افسران اور ایک جوان کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق میجر طلحہ منان، میجر محمد سعید اور نائیک مدثر فیاض کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔ تینوں شہدا کی نماز جنازہ ان کے آبائی علاقوں میں ادا کی گئی۔

نائیک مدثر فیاض کی نماز جنازہ شکر گڑھ میں ادا کی گئی جبکہ میجر محمد سعید کی نماز جنازہ لاڑکانہ میں ان کے آبائی علاقے اور میجر طلحہ منان کی نماز جنازہ راولپنڈی میں ادا کی گئی۔

میجر طلحہ منان کی نماز جنازہ میں چیف آف جنرل اسٹاف لیفٹینٹ جنرل اظہر عباس، کورکمانڈر راولپنڈی ساحر شمشاد سمیت سینئیر عسکری حکام نے شرکت کی۔کور کمانڈر راولپنڈی نے شہید کے والد کو قومی پرچم پیش کیا، تینوں شہدا کی تدفین کے وقت انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔نماز جنازہ کے بعد شہدا کی پورے فوجی اعزاز کے ساتھ تدفین کردی گئی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More