نیوز ٹکر کاروبار

ایک ہزار روپے سے شروع کمپنی 6 لاکھ کروڑ کی مالک بن گئی

ممبئی (25 دسمبر 2017) معروف بھارتی تاجر مکیش امبانی نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے 40 سال قبل اپنی کمپنی ریلائنس انڈسٹریز لمیٹڈ کو صرف ایک ہزار روپے سے شروع کیا تھا۔

ریلائنس انڈسٹریز لمیٹڈ کمپنی کے 40 سال مکمل ہونے پر ایک تقریب سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ ریلائنس گروپ ڈھائی لاکھ افراد کا خاندان بن چکا ہے۔ 40 سال قبل دھیرو بھائی امبانی نے اس کمپنی کو صرف ایک ہزار روپے سے شروع کیا جس کے اثاثے آج 6 لاکھ کروڑ تک پہنچ چکے ہیں۔

مکیش امبانی کا کہنا تھا کہ ریلائس کمپنی اب 28 ہزار شہروں، قصبوں اور 4 لاکھ گاؤں تک پہنچ گئی ہے۔ ریلائنس انڈسٹریز کے چیئرمین مکیش امبانی کا کہنا تھا کہ ہماری کمپنی صرف ایک شخص کے ویژن کا نتیجہ ہے جو میرے والد دھیرو بھائی امبانی تھے۔ گزشتہ 40 برسوں میں ہم نے جتنی ترقی کی ہے وہ انہیں کی بدولت ہے۔ ریلائنس ان کے مضبوط کندھوں پر کھڑا ہے۔

اس تقریب میں بالی ووڈ کے لیجنڈ اداکار امیتابھ بچن بھی شریک تھے جنہوں نے اپنے خطاب میں بتایا کہ ایک دور ایسا بھی آیا جب میں دیوالیہ ہوگیا۔ قرض چڑھ گیا، میں نے اپنی پریشانی کا ذکر انیل امبانی سے کیا تو انہوں نے مجھے اتنے زیادہ پیسے دینا چاہے جس کا میں سوچ بھی نہیں سکتا تھا لیکن میں نے ان سے پیسے نہیں لئے اور کچھ وقت بعد مجھے کام ملنا شروع ہوگیا اور میں بحران سے باہر آگیا۔

یہ بھی پڑھیئے

وزیراعظم ایک روزہ دورے پر آج پشاور پہنچیں گے

کراچی: ڈرگ روڈ کے قریب ٹریفک حادثہ، ایک نوجوان جاں بحق، دو شدید زخمی

Related posts

پاکپتن شریف میں ہیلتھ ورکرز کی کورونا ویکسی نیشن کا آغاز

Rauf Ansari

آج پاکستان کے مشہور فلمی اداکار درپن کی برسی ہے

shakir shaikh

عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

nehal qavi

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More