اب تک پاکستان تازہ ترین نیوز ٹکر پاکستان

ایف سی اور رینجرز نے بھاری اسلحہ و بارود برآمد کرلیا، 19 دہشتگرد گرفتار

راولپنڈی: (14 دسمبر 2017) سیکیورٹی فورسز نے ڈیرہ بگٹی میں سرچ آپریشن کرتے ہوئے 19 دہشتگردوں اور سہولت کار وں کو گرفتار کرلیا ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملک بھر میں کامیابی سے جاری آپریشن رد الفساد کے تحت سیکیورٹی فورسز نے ڈیرہ بگٹی میں، جبکہ پنجاب رینجرز، سی ٹی ڈی، پولیس اورخفیہ اداروں نے مختلف شہروں میں آپریشن کرکے مجموعی طور پر 19 دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کو گرفتار کرلیا ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق گرفتار دہشتگردوں اور سہولتکاروں کے قبضے سے بارودی مواد، ڈیٹو نیٹرز اور اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔

Related posts

ہمیں اپنی غلطیاں تسلیم کر کے آگے بڑھنا ہوگا، خواجہ سعد رفیق

faraz ahmed

حکومت کا تنظیم انصار الاسلام کو کالعدم قرار دینے کا فیصلہ

shakir shaikh

نئے پاکستان میں اقلیتوں کو تمام حقوق حاصل ہیں، گورنر پنجاب

shakir shaikh

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More