اہم خبریں تازہ ترین دنیا نیوز ٹکر

ایران حوثی باغی،حزب اللہ کو میزائل و ہتھیار فراہم کررہا ہے، امریکی سفیر

نیویارک: (15 دسمبر 2017) اقوام متحدہ میں امریکی سفیر نکلی ہیلی نے کہا ہے کہ ایران یمن کے حوثی باغی اور لبنان کی جماعت حزب اللہ کو میزائل و ہتھیار فراہم کررہاہے۔ تہران پر نئی اقتصادی پابندیوں کا اعلان جلد کیا جائے گا جبکہ سعودی عرب نے ایرانی عمل کو عالمی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔

عرب ٹی وی کے مطابق نیویارک میں پریس کانفرنس کے دوران نکی ہیلی کا کہنا تھا۔ سعودئ عرب پر داغے جانے والے حوثی باغیوں کے میزائل ایرانی تھے۔لیکن ان کو اسیمبل یمن میں کیا گیا۔حوثیوں کے علاوہ ایران نے لبنان کی جماعت حزب اللہ کو بھی میزائل، اسلحہ اور دیگر جنگی ساز و سامان دیا۔اقوام متحدہ میں امریکی سفیر نےکہاکہ ایران نہ صرف حوثی اور حزب اللہ کی مدد کررہاہے بلکہ میزائل پروگرام کے ذریعے عالمی ایٹمی معاہدے کی بھی خلاف ورزی کر رہا ہے۔

ہیلی نے کہا کہ عالمی قوانین کی خلاف وزری کرنے پر امریکی وزیر دفاع ایران کے خلاف جلد نئی اقتصادی پابندیوں کا اعلان کریں گے لیکن پابندیوں کی شروعات اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے کریں گے۔توقع ہے کہ یواین سیکیورٹی کونسل جلد ایران کے خلاف نئی اقتصادی پابندیوں کا اعلان کرے گی۔سعودی عرب کی وزارت خارجہ کے حکام نے عالمی قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر ایران کے عمل کی مذمت کی اور مطالبہ کیا کہ عالمی برادری ایرانی عمل کا نوٹس لے۔عرب اتحاد کے حکام نے مطالبہ کیاکہ یمن کے تنازعے پر ایران کو ذمہ دار ٹھہرایا جائے۔

یہ بھی پڑھیے

اسلام آباد: بھارتی فوج کا رویہ خطہ کے امن کیلئے خطرہ ہے، دفتر خارجہ

امریکہ دھمکیاں دینا بند کرے، ڈرنے والے نہیں، ایران

Related posts

پشاور دھماکا، دارالحکومت اسلام آباد اور پنجاب میں سیکیورٹی ہائی الرٹ

Hassam Alam

بجلی کی پیداوارکیلئے تمام اقدامات قوانین کے مطابق کئے جائیں،وزیر اعظم

login web

ہواوے کمپنی سے تکنیکی مدد کے خواہاں ہیں، فواد چوہدری

faraz ahmed

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More