امریکی بحری جہاز یو ایس ایس سکوال اور یو ایس ایس ورل ونڈ نے کراچی بندرگاہ کا دورہ

کراچی: امریکی بحری جہاز یو ایس ایس سکوال اور یو ایس ایس ورل ونڈ نے کراچی میں پاکستانی بندرگاہ کا دورہ کیا ہے۔ شمالی بحیرہ عرب میں دونوں جہازوں کے عملے نے پاکستانی نیوی کےساتھ مل کر مشترکہ میری ٹائم مشقوں میں بھی حصہ لیا۔

امریکی بحری جہاز یو ایس ایس سکوال اور یو ایس ایس ورل ونڈ نے کراچی میں پاکستانی بندرگاہ کا دورہ کیا ہے۔ اس موقع پر لیفٹ ورل ونڈ کے کمانڈنگ آفیسر لیفٹیننٹ کمانڈر مارٹن ڈینین نے کہا کہ دورہ پاکستان پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا اس طرح کی مشقوں اور تعلقات سے باہمی صلاحیتوں میں اضافہ ہوتا ہے اور اس پورٹ وزٹ سے پاکستان اور امریکی پانچویں بحری بیڑے کے قریبی تعلقات کا بھی اظہارہوتا ہے۔

واضح رہے کہ اٹھارہ جنوری کو پاکستان نیوی کے کموڈور وقار محمود نے کمبائنڈ میری ٹائم فورس کی کمانڈ سنبھالی ہے جو اس خطے میں غیر قانونی نقل و حمل پر نگاہ رکھتی ہے ۔ اس لحاظ سے میری ٹائم کےلئے پاکستان کی خدمات گراں قدر ہیں ۔ پاکستان میں متعین سینئر امریکی ڈیفنس اتاشی بریگیڈیئر جم سنڈل نے امریکا کے بحری جہازوں کے دورے کو دونوں ممالک کی بحریہ کے مستحکم تعلقات کا آئینہ دار قرار دیا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More