اب تک پاکستان اہم خبریں تازہ ترین عدالتیں اور مقدمے نیوز ٹکر پاکستان

الیکشن کمیشن نے جہانگیرترین کو ڈی سیٹ کردیا، نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد: (15 دسمبر 2017) سپریم کورٹ کی جانب سے تاحیات نا اہل قرار دینے کے بعد الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل جہانگیر ترین کو ممبر قومی اسمبلی کے نشست سے ڈی سیٹ کرتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

سپریم کورٹ نے جہانگیر خان ترین کو تاحیات نااہل قرار دے دیا ہے۔ عدالت عظمیٰ کے فیصلے کے بعد الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل کو قومی اسمبلی کی نشست سے ڈی سیٹ کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ جہانگیر ترین کو این اے 154 لودھراں ون کی نشست سے ڈی سیٹ کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ ساڑھے چار سال میں قومی اسمبلی کے حلقے این اے 154 دوسرا منتخب ایم این اے نااہل ہوا ہے۔ جہانگیرترین سے قبل صدیق بلوچ کو الیکشن ٹریبونل نے نااہل قرار دیا تھا۔ جہانگیرترین کی نااہلی سے این اے 154 پر دوسری بارضمنی انتخاب ہوگا۔

یہ ویڈیو دیکھنے کیلئے پلے کا بٹن دبائیے

یہ بھی واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے ان سائیڈ ٹریڈنگ کا اعتراف کرنے پر رہنما تحریک انصاف جہانگیر ترین کو تا حیات نااہل قرار دیا ہے۔ عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ سماعت کے دوران جہانگیر ترین نے جان بوجھ کر اثاثے چھپائے۔جہانگیر ترین تاحیات نا اہل قرارعدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ جہانگیرترین نے لندن میں ہائڈ ہاؤس چھپایا، جس کے باعث وہ صادق اور امین نہیں رہے، اسی بنا پر انہیں تاحیات نااہل قرار دیا گیا۔عدالت نے جہانگیر ترین کو آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت تاحیات نااہل قرار دیتے ہوئے کہا کہ جہانگیر ترین نے اپنے بیان میں مشکوک ٹرمز استعمال کیں اور صحیح جواب نہ دینے پر انہیں ایماندار قرار نہیں دیا جاسکتا۔

یہ بھی پڑھیے

جہانگیر ترین تاحیات نا اہل قرار

حنیف عباسی کی درخواست مسترد، عمران خان نا اہلی بچ گئے

 

Related posts

گندم بحران: نیب سندھ حکومت کی نااہلی کا نوٹس لے، وزیراطلاعات پنجاب

shakir shaikh

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری ارسال

Hassam Alam

اپوزیشن لیڈر نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا مطالبہ کردیا

shakir shaikh

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More