الیکشن ایکٹ ترمیمی بل سے شفاف انتخابات کی بنیاد رکھ دی، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیر اعظم میاں شہباز شریف کا کہنا ہے کہ الیکشن ایکٹ ترمیمی بل سے شفاف انتخابات کی بنیاد رکھ دی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں خظاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت آئین و قانون کے مطابق قائم ہوئی۔کیا کسی جتھے یا جماعت کو آئین سے بغاوت کا حق دیا جاسکتا ہے؟ ۔ ماضی میں بھی پی ٹی آئی کا دھرنا ملک کی خوش حالی کے خلاف تھا۔

وزیراعظم نے کہا کہ الیکشن ایکٹ ترمیمی بل سے شفاف انتخابات کی بنیاد رکھ دی ۔شفاف الیکشن اور معیشت کی بحالی اولین ترجیح ہے۔ ہم جدوجہد سے مشکل حالات کا رخ بدل سکتے ہیں۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے لاہور میں تحریک انصاف کے رکن کی جانب سے فائرنگ میں شہید ہونے والے پولیس کانسٹیبل کے ورثا کے لیے امدادی پیکج کا اعلان بھی کیا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More