اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو پلے آف مرحلے سے باہر کردیا

لاہور: پاکستان سپر لیگ7کے سنسنی خیز مقابلے کے بعد کراچی کنگز کی ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ کے ہاتھوں ایک رن سے شکست کے بعد پلے آف مرحلے سے باہر ہوگئی۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کے 192 رنز کے ہدف کے تعاقب میں کراچی کنگز کی ٹیم 190 رنز بناسکی۔

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والےمیچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 191 رنز بنائے۔ میچ میں کراچی کنگز کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر اسلام آباد یونائیٹڈ کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی تھی۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کے تقریباً تمام ہی بلے بازوں نے اس بڑے ٹوٹل میں اپنا حصہ ڈالا تاہم کپتان شاداب خان 34 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ ان کے علاوہ فہیم اشرف نے 29، آصف علی نے 28، ایلکس ہیلز نے 25، اعظم خان نے 22 رنز کی اننگز کھیلی۔

کراچی کنگز کی جانب سے عماد وسیم 2 وکٹیں لے کر نمایاں بولر رہے، جبکہ میر حمزہ، کرس جورڈن، عمید آصف، جورڈن تھامسن نے ایک ایک وکٹ لی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More