اسلام آباد میں نون لیگی سینیٹر نزہت صادق گھر میں ڈکیتی کی واردات

اسلام آباد: مسلم لیگ ن کی سینیٹر نزہت صادق کے اسلام آباد میں واقع گھر میں ڈکیتی کی واردات ہوئی ہے۔مسلح افراد گھرسے اٹھارہ تولہ سونا،بیس لاکھ نقدی،ایک کلاشنکوف اور دیگر قیمتی سامان لے کر فرار ہو گئے۔

اسلام آباد میں مسلم لیگ ن کی سینیٹرنزہت صادق کےگھر ڈکیتی کا واقعہ پیش آیا ۔ مسلح افرادنےگھرسے 18تولہ سونا، 20 لاکھ نقدی، کلاشنکوف،دیگرقیمتی سامان لےکرفرار ہوگئے ۔

پولیس نے سینیٹرنزہت صادق کی مدعیت میں تھانہ شالیمار واقعے کامقدمہ درج کرلیا ہے ۔ ایف آئی آر کے مطابق دن ڈیڑھ بجے کے قریب3مسلح افرادگھر میں داخل ہوئے۔گھر میں موجود ملازمین اور خاوند کو رسیوں سے باندھ کر یرغمال بنایا گیا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More