آپ کو جوابدہ ہوں نہ معلومات فراہم کرنے کا پابند، عمران خان کا ایف آئی اے کو جواب

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے فارن فنڈنگ کیس کی تحقیقات میں ایف آئی اے کے نوٹس کا جواب دینے سے انکار کردیا، عمران خان نے تحریری جواب میں کہا آپ کو جوابدہ ہوں نہ ہی معلومات فراہم کرنے کا پابندہوں، دو دن میں نوٹس واپس نہ لیا تو قانون کے تحت آپ کے خلاف کارروائی کروں گا۔

عمران خان نے فارن فنڈنگ کیس میں ایف آئی اے کے نوٹس کا جواب دینے سے انکار کر دیا۔ عمران خان نے تحریری جواب میں کہا ہے کہ آپ کو جوابدہ ہوں نہ ہی معلومات فراہم کرنے کا پابند دو دن میں نوٹس واپس نہ لیا تو قانون کے تحت آپ کے خلاف کارروائی کروں گا۔ عمران خان نے نوٹس بھجوانے کو ایف آئی اے کی بدنیتی قرار دے دیا۔ پی ٹی آئی سے تفصیلات اور دستاویزات طلب کرنا ایف آئی اے زیراثر ہونے کا مظہر ہے۔

عمران خان نے جواب میں کہا ہے کہ الیکشن کمیشن نے فیصلہ نہیں دیا بلکہ رپورٹ جاری کی ہے۔ الیکشن کمیشن، ایف آئی اے یا کوئی اور ادارہ اس رپورٹ کی بنیاد پر حکم جاری نہیں کرسکتا۔ ایف آئی اے کے پاس پولیٹیکل پارٹیز آرڈر2002 کے تحت کارروائی کرنے کا اختیار نہیں۔ جاری کیاگیا نوٹس ایف آئی اے ایکٹ سے بھی متصادم ہے۔ سپریم کورٹ متعدد فیصلوں میں الیکشن کمیشن کو انتظامی ادارہ قرار دے چکی۔ الیکشن کمیشن عدالت ہے نہ ہی ٹریبونل۔

عمران خان کی طرف سے سابق اٹارنی جنرل انور منصور خان نے جواب بھجوایا ہے۔ ایف آئی اے کمرشل بینک سرکل نے عمران خان سے بینک اکاؤنٹس سے متعلق تفصیلات طلب کی تھیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More